اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کو پوری دنیا کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔
پاکستان علماء کونسل نے 19 جون کو جمعہ کے روز یومِ تشکر اور یومِ دعا منانے کی اپیل کی ہے۔
علامہ اشرفی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کا پاکستان پر اعتماد سفارتی کامیابی کی واضح علامت ہے۔ اس امن پیشرفت کے باعث فلسطین اور کشمیر میں بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر خطے اور عالمِ اسلام میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔


