ہومتازہ تریناسپین کے اسکیٹ بورڈر نے تیز رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

اسپین کے اسکیٹ بورڈر نے تیز رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

کینیڈا (لارڈ میڈیا): اسپین کے اسکیٹ بورڈر ڈیاگو پونسلیٹ نے کینیڈا میں ڈھلوان پر اسکیٹ بورڈ چلاتے ہوئے 94.34 میل فی گھنٹہ (تقریباً 151.8 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرکے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 27 سالہ پونسلیٹ نے کیوبیک کے علاقے شارلووا میں روٹ دے ایبولمان کی بند سڑک پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس بات کی تصدیق کی کہ پونسلیٹ نے کھڑے ہوکر اسکیٹ بورڈ چلانے کی تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔ انہوں نے اسی مقام کا انتخاب کیا جہاں سابقہ ریکارڈ بھی قائم کیا گیا تھا۔

پونسلیٹ نے اپنی پہلی آزمائشی دوڑ میں 91.27 میل فی گھنٹہ (تقریباً 146.9 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کی تھی۔ یہ رفتار بھی سابقہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی، تاہم انہوں نے بہتر موسم کا انتظار کیا اور 22 ستمبر کو 94.34 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پونسلیٹ نے کہا کہ ان کا اصل ہدف 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنا تھا۔ 91.27 میل فی گھنٹہ کی رفتار کے باوجود وہ مطمئن نہیں تھے اور جب 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی، تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں