ایڈنبرا (لارڈ میڈیا) سابق اسنوکر چیمپئن گریم ڈوٹ کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے اسکاٹ لینڈ کے 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت میں پیشی کے دوران اور سزا کے اعلان کے بعد گریم ڈوٹ نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔ انہیں سزا کے بعد ہتھکڑیوں میں جیل لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔


