لندن (لارڈ میڈیا): پاکستان کے شہزاد بٹ نے ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ شہزاد بٹ نے سیمی فائنل میں چین کے یوان ہوان ہی کو 3-1 فریم سکور سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ فائنل میں دفاعی چیمپئن تھائی لینڈ کے سونگ کیاٹ رائیبنکو سے ہوگا۔
فائنل میچ اتوار کی صبح 8 بجے کھیلا جائے گا۔ شہزاد بٹ نے ٹورنامنٹ میں دو ہائسٹ بریک کھیلتے ہوئے 71 اور 81 اسکور کیا۔ سونگ کیاٹ رائیبنکو گزشتہ سال کے فاتح ہیں۔


