ہومتازہ تریننیویارک دنیا کا بہترین اسپورٹس شہر قرار

نیویارک دنیا کا بہترین اسپورٹس شہر قرار

نیویارک (لارڈ میڈیا) دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں نیویارک نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سوئس ادارے برسن کی 2026 کی اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہیں۔

برسن رینکنگ میں کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے، لیکن پاکستان کا کوئی شہر اس فہرست میں شامل نہیں۔

رینکنگ میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، جبکہ سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

پیرس، جو مسلسل تین سال سے پہلے نمبر پر تھا، 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا، جبکہ نیویارک نے تیسرے سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نیویارک کی کامیابی کی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔

عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے، میڈرڈ پانچویں، بارسلونا چھٹے، اور میلان ساتویں نمبر پر ہیں۔

دیگر شہروں میں مانچسٹر 10ویں اور واشنگٹن 11ویں نمبر پر ہیں۔ ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں اور دبئی 29ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہیں جبکہ کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں نمبر پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں