ہوماہم ترینبرآمدات میں اضافے کو معاشی ترقی کی اساس بنایا جائے، وزیراعظم شہباز...

برآمدات میں اضافے کو معاشی ترقی کی اساس بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے کو ملکی معاشی ترقی کی اساس بنانے کی ہدایت کی ہے۔ برآمدات اور معاشی ترقی کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے مزید شعبوں کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے تجارت کو متنوع بنانے کے لئے نئے شعبوں کو برآمدی عمل میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور عالمی ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیشن سے پاکستانی مصنوعات کی قدر اور مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے برآمدکنندگان کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور برآمدی عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں اور فری ٹریڈ معاہدوں کی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ انٹی لیکچول پراپرٹی قوانین کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پر کام جاری ہے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی تنظیم نو مکمل ہوچکی ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں