ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستان کی دونوں ٹیموں نے ایشین ڈبل اسکواش چیمپین شپ کے کوارٹر...

پاکستان کی دونوں ٹیموں نے ایشین ڈبل اسکواش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سرا واک (لارڈ میڈیا): پاکستان کی دونوں ٹیموں نے تیسری ایشین ڈبل اسکواش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان ٹیم ون نے بھارت کو پول بی میں 0-2 سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم راہول اور سورج کمار چاند پر مشتمل تھی اور محض 24 منٹ تک مزاحمت کر سکی۔ پاکستان ٹیم ون نے گروپ مرحلے میں جاپان اور سنگاپور کو ہرایا۔

پاکستان ٹیم ٹو نے پول ڈی کے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 26 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-2 سے زیر کرلیا۔ پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں سنگاپور سے ناکام رہی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکریٹری ایئر کموڈور ریٹائرڈ عامر نواز ٹیم مینیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور فہیم گل کوچ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں