ہومUncategorizedنیدرلینڈز میں پاکستان رائس فیسٹیول 2026 کا انعقاد

نیدرلینڈز میں پاکستان رائس فیسٹیول 2026 کا انعقاد

نیدرلینڈز (لارڈ میڈیا): نیدرلینڈز میں پاکستان رائس فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا گیا جہاں یورپ کے 100 سے زائد کاروباری و غذائی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں اور اپنی منفرد خصوصیات کے باعث عالمی صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی و غذائی مصنوعات کے شعبے میں معیار اور بین الاقوامی فوڈ سیفٹی معیارات پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستانی باسمتی کو جغرافیائی شناخت (GI) کے تحت محفوظ ایک منفرد برانڈ قرار دیا۔

فیسٹیول میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان زرعی و غذائی تعاون کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب میں پاکستانی باسمتی چاول سے تیار کردہ روایتی اور جدید پکوان بھی پیش کیے گئے۔

نیدرلینڈز یورپی یونین میں پاکستان کی اہم ترین برآمدی منڈیوں میں شامل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً 1.94 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان رائس فیسٹیول 2026 سفارت خانے کی اقتصادی سفارت کاری کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں