ہومUncategorizedفیفا ورلڈ کپ 2026 میں سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی...

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ

نیو یارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کرنے والے ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے اسٹیڈیم میں سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف اسٹیڈیم میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں گرفتاری اور قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز میں چند ہی دن باقی ہیں، اور دنیا بھر سے شائقین ان ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ فیفا اور میزبان ممالک نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

حکام کے مطابق اسٹیڈیمز میں سگریٹ نوشی اور الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ میکسیکو میں خاص طور پر ویپنگ مصنوعات سے متعلق قوانین سخت ہیں۔ ویپنگ ڈیوائسز کی موجودگی پر بھاری جرمانے یا جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیڈیم آنے سے قبل اپنے سامان کی جانچ پڑتال کریں۔ ہینڈ بیگ، بڑے بیک پیک اور غیر شفاف بیگز کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف مخصوص سائز کے شفاف بیگز یا چھوٹے پرس ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

فیفا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اسلحہ، چاقو، پیپر اسپرے، الیکٹرک شاکر اور دیگر دفاعی آلات ممنوع ہوں گے۔ دھماکہ خیز مواد، فلیئرز، اسموک بم اور پٹاخوں کے ساتھ آنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

زہریلے، تابکار، تیزابی اور انتہائی آتش گیر مواد بھی ممنوعہ اشیاء شامل ہیں۔ بڑے سائز کی چھتریاں، ہیلمٹ، اوزار اور فولڈنگ کرسیاں بھی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکٹرانک آلات پر بھی سخت پابندیاں ہوں گی۔ ڈرونز، لیزر پوائنٹرز، پیشہ ورانہ ویڈیو کیمرے اور آڈیو ریکارڈنگ کا سامان اسٹیڈیم کے اندر نہیں لے جا سکیں گے۔

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر اور اسٹیڈیم روانگی سے قبل تمام ضوابط کا بغور مطالعہ کریں تاکہ کسی بھی پریشانی یا قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں