ہومUncategorizedامریکا ایران مذاکرات میں تعطل، دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ

امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی ہے، جس کی وجہ سے دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دونوں ممالک اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ معلوم نہیں ایران ہتھیار ڈالے گا یا نہیں لیکن ان کی حالت بہت خراب ہے۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران بحری ناکہ بندی ختم کرنے، جوہری معاملات پر رعایتوں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو امریکا کے لئے ناقابل قبول ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ ایسے دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں وہ مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ، اس لئے ناکہ بندی کا سہارا لے رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں