کراچی (لارڈ میڈیا): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 191 ڈالر ہوگئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 366 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔


