ہومUncategorizedپاکستان میں آئندہ 6 ماہ میں بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کا ...

پاکستان میں آئندہ 6 ماہ میں بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس منعقد ہوں گے۔

محی الدین وانی کے مطابق چین کی ہاکی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی، اور اس کے بعد کینیڈا کی ٹیم بھی دورہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کی تین ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، جو ملک میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

پاکستان اگلے سال دسمبر میں 10 ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی ہاکی ایونٹ کی میزبانی بھی کرے گا، جبکہ ہاکی لیگ کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں