اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی اور یہ مکمل طور پر پرامن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا گیا اور ہم اسلام آباد کی طرف ضرور آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے دوران سٹالز لگے ہوں گے اور میلے کا سماں ہوگا۔


