ہومUncategorizedبرطانوی وزیر اعظم کی اسرائیل پر تنقید، فلسطینی ریاست کی حمایت

برطانوی وزیر اعظم کی اسرائیل پر تنقید، فلسطینی ریاست کی حمایت

نیویارک (لارڈ میڈیا) برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اقوام متحدہ میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کی بین الاقوامی حمایت کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور امداد کی فراہمی ناکافی ہے۔

اینڈی برنہم نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی بستیوں کی توسیع جاری ہے اور آباد کاروں کا تشدد بڑھ رہا ہے۔ ای ون بستی کے منصوبے پر عمل درآمد سے مشرقی یروشلم مغربی کنارے سے کٹ جائے گا، جو دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فرانسیسی صدر میکرون نے بھی غزہ ڈپلومیسی پر تنقید کی اور کہا کہ نام نہاد امن کے باوجود انسانی راہداری نہیں کھولی گئی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے وجود کے جائز حق کو ختم کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں