اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے دوران 530 ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 27.24 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 11.73 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 1.07 فیصد بڑھ گئیں۔
پاکستان کا 30 جون کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔


