ہومتازہ ترینرستم میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق

رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق

رستم (لارڈ میڈیا) آسمانی بجلی گرنے کے باعث عرفان نگر کے علاقے میں ایک گھر کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق اور ماں و بیٹی زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور 1 سالہ زنیرہ شامل ہیں۔
زخمیوں میں محمد طاہر کی اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں