ہومتازہ تریناردن میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہونے...

اردن میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہونے کا انکشاف

اردن (لارڈ میڈیا): اردن میں جمعہ کو امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں میں درجنوں فوجی زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران نے امریکی افواج پر 4 بڑے حملے کیے ہیں جن میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پینٹاگون نے ایران کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات عوام سے پوشیدہ رکھیں اور ان حملوں کے نقصانات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شمالی عراق میں ایرانی حملے کے بعد ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اردن میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد پیش آیا۔

اس ماہ کے آغاز میں لاپتا ہونے والے امریکی بحریہ کے ایک پائلٹ کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد امریکی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں