ہومتازہ ترینچین سعودی عرب کی شہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت ...

چین سعودی عرب کی شہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت کرتا ہے، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں سمیت شہری تنصیبات پر ہونے والے ہر قسم کے حملے کی مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے پیر کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کے حل کے لئے سیاسی اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں جلد از جلد امن اور استحکام کی بحالی کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں