ہومتازہ ترینپاکستانی پیٹرولیم درآمدات کا بل آئی ایم ایف تخمینے سے تجاوز کر...

پاکستانی پیٹرولیم درآمدات کا بل آئی ایم ایف تخمینے سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کا سالانہ درآمدی بل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینے سے زیادہ کردیا۔ مالی سال 26-2025 میں پاکستان کا آئل امپورٹ بل آئی ایم ایف کے تخمینے سے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 16 ارب 86 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال 27-2026 کیلئے پاکستان کے آئل امپورٹ کا تخمینہ 16 ارب 31 کروڑ ڈالرز لگایا ہے، تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں اضافہ کردیا۔

سرکاری دستاویزات اور آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق، مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی تیل درآمدات 16 ارب 86 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے لیے آئی ایم ایف کا تخمینہ 15 ارب 28 کروڑ ڈالرز تھا، یعنی پاکستان کی سالانہ آئل امپورٹ ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز زیادہ رہی۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کی تیل درآمدات میں مالی سال 26-2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.76 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کا اثر پاکستانی عوام پر بھی ہوا جو ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں