اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی ائیر لائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل کے لیے ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا حصول مکمل کرلیا گیا ہے۔ نجکاری کمیشن حکام کے مطابق، قومی ائیر لائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل کے لیے تمام این او سیز اور دیگر ضروری رضامندیوں کا حصول مکمل ہو چکا ہے جبکہ کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔
نجکاری کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلوزنگ کے وقت حصص کی منتقلی اور انتظامی کنٹرول خریدار کے حوالے کیا گیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ خریدار معاہدے کے مطابق فرسٹ کلوزنگ پر بقایا رقم جمع کرائے گا اور تقریباً 85 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق فرسٹ کلوزنگ رواں ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرنے کے اقدامات جاری ہیں جبکہ فرسٹ کلوزنگ کے بعد کمپنی کا انتظامی کنٹرول نئے خریدار کے پاس منتقل ہو جائے گا۔


