ترکیہ (لارڈ میڈیا): پیراگوئے نے ورلڈ کپ 2026 میں ترکیہ کو سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ پیراگوئے کے میتھیاس گالارزا نے میچ کے آغاز کے صرف 64 سیکنڈ بعد 25 میٹر دور سے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ گول ٹورنامنٹ کے تیز ترین گولز میں شامل ہو گیا۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پیراگوئے کے میگوئل المیرون کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے باوجود پیراگوئے نے شاندار دفاعی کارکردگی دکھائی۔ ترکیہ نے میچ میں 79 فیصد بال پوزیشن اپنے پاس رکھی اور مجموعی طور پر 32 حملے کیے، تاہم ناقص فنشنگ کے باعث وہ ایک بھی گول نہ کر سکا۔ شکست پر ترکیہ کے کوچ وینچینزو مونٹیلا نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ گول اسکور کرنے والے گالارزا نے اس فتح کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ گروپ ڈی میں امریکا سرفہرست رہا۔


