ہومUncategorizedملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا فارمیٹ متعارف

ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا فارمیٹ متعارف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرایا ہے۔ ڈسکوز نے وزارت توانائی کی ہدایت پر یہ نیا ڈیزائن جاری کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو بل سمجھنے میں مزید آسانی فراہم کرنا ہے۔ نئے ڈیزائن میں صارفین کو کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات واضح طور پر دکھائی جائیں گی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ نیا فارمیٹ سادگی، شفافیت اور بہتر صارف تجربے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے بعد بل فارمیٹ کو مکمل طور پر ازسرنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ پرانے بل کے پیچیدہ ترتیب اور غیر ضروری معلومات کی مشکل کو ختم کیا جا سکے۔

پرانے بل کی پیچیدگیوں کے بجائے نئے فارمیٹ میں رقم، مقررہ تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات نمایاں طور پر درج کی گئی ہیں، جس سے صارفین بلنگ کی مکمل صورتحال ایک نظر میں جان سکیں گے۔ حکام کے مطابق نئے فارمیٹ میں کیو آر کوڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو اضافی معلومات اور ڈیجیٹل سروسز تک فوری رسائی مل سکے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نئے بجلی بلوں کی تشکیل صارفین اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر خدمات اور اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں