ہومUncategorizedاستحکام پاکستان پارٹی کو گلگت بلتستان الیکشن میں 86000 ووٹ ملے

استحکام پاکستان پارٹی کو گلگت بلتستان الیکشن میں 86000 ووٹ ملے

گلگت (لارڈ میڈیا): صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئی پی پی نے تین ماہ کی انتخابی مہم کے بعد 86000 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ گلگت میں پارٹی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے چار اراکین اسمبلی کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جی بی میں کارکنوں کی محنت کے باعث آئی پی پی کے پرچم لہرا رہے ہیں اور مستقبل میں گلگت، اسکردو اور دیگر شہروں میں کارکنوں سے ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ میاں خالد محمود نے پارٹی تنظیم کے ساتھ شاندار کام کیا اور پارٹی قیادت نے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے۔

صدر عبدالعلیم خان نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی مہم کی تیاری کریں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ہر یونین کونسل میں امیدوار لائیں۔ تقریب میں گلگت بلتستان سے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں