ہوماہم ترینبجٹ کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

بجٹ کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ ایسا ہے جس پر مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں، جنہیں تنقید کی عادت ہے وہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ایک منفی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر بجٹ کی تعریف مفتاح اسماعیل نے بھی کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، انڈسٹری اور ایکسپورٹرز کو فائدہ دیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کم از کم تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی پر ٹیکس رعایت کو جاری رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرسٹ ریٹ 22 فیصد پر تھا اور ترسیلات زر بھی کم ہو چکی تھیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے معیشت کو سنبھالا اور نواز شریف کے وژن کے تحت شہباز شریف معیشت کو آگے لے کر چلے۔

وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور زرعی اور کاروباری قرضوں سے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں