ہومUncategorizedبیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

بیلجیم (لارڈ میڈیا): بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سفارتی حکام اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی نے دنیا بھر میں پاکستان کو شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم جلد ہی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔

تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز چوہدری پرویز علی سندھیلہ اور کوآرڈینیٹر طاہر علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ منظور الحسن نے پاکستان ایمبیسی اور سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیلجیم میں پاکستانی سفارتی عملے نے ٹیم کی محبت، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں میزبانی کی ہے۔

ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایمبیسی حکام کے جذبے کو سراہتے ہوئے اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کو بیلجیم اور اسپین کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 19 جون کو بیلجیم اور 20 جون کو اسپین کے خلاف دوبارہ میچز شیڈول ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں