ہوموزارت مذہبی امورامن عامہٹک ٹاک پر پابندی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (لارڈ میڈیا): ٹک ٹاک کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے کے الزامات کی بنیاد پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر بابر شہزاد عمران نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک پر بے ہودہ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، جو معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہی ہیں۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے فائر وال کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی، جس پر پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود نے آگاہ کیا کہ رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا نظام ایسا ہے کہ مخصوص مواد کو بلاک کرنا بہت مشکل ہے، جبکہ اتھارٹی نے متعدد اکاؤنٹس بلاک بھی کیے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی سیاسی پوسٹ بلاک کی جا سکتی ہے تو اس نوعیت کے مواد کو کیوں نہیں۔ وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا کنٹرول کے لیے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے جو ایسے معاملات کو دیکھتا ہے۔

عدالت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کر لی اور مزید سماعت ملتوی کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں