ٹورونٹو (لارڈ میڈیا): مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر، اداکارہ و گلوکارہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت نیا گانا ‘سیئر سیئر’ ریلیز کر دیا ہے۔ یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل البم میں شامل ہے جو دنیا بھر کے فنکاروں کو اکٹھا کرتا ہے۔
‘سیئر سیئر’ کو میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پرفارم کریں گی۔
فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں BMO فیلڈ میں منعقد ہو گی۔ نورا فتحی نے قطر میں ہونے والے گزشتہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا۔
نورا فتحی نے اپنے نئے گانے کے بارے میں کہا کہ یہ گانا ان کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اسے مختلف ثقافتی اثرات کے مرکب کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا گانا چاہتی تھی جو میری شخصیت کے ہر پہلو کی عکاسی کرے۔


