ہومانٹرنیشنلایران کی مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دیں گی: عراقچی

ایران کی مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دیں گی: عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شکست کے باوجود ایران کے عزم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ایرانی مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر غیر ملکی افواج محفوظ رہنا چاہتی ہیں تو انہیں خطے سے نکل جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کی تاریخ غیر ملکی مداخلت کاروں کے برے انجام کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے اور خطے میں موجود غیر ملکی افواج مسلسل خطرے میں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انسانی غلطی، حادثات یا ممکنہ کراس فائر کی وجہ سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اس لیے خطے میں تناؤ کم کرنے کا بہترین راستہ غیر ملکی افواج کا انخلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے لیکن ملک کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی نہیں بلکہ ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ آبی گزرگاہ ہے، جو امریکا کے ساحلوں سے دور واقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی فضائی، زمینی اور بحری خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں