ہومUncategorizedفلم 'پی کے' کا 5 سیکنڈز کا کردار: بھکاری کی تقدیر بدل...

فلم ‘پی کے’ کا 5 سیکنڈز کا کردار: بھکاری کی تقدیر بدل گئی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی فلم ‘پی کے’ میں 5 سیکنڈز کے نابینا بھکاری کے کردار نے ایک اصلی بھکاری منوج رائے کی زندگی کو بدل دیا۔ منوج رائے، جو اصل میں بھیک مانگتا تھا، کو اس کردار کے لیے 16 ہزار روپے معاوضہ ملا اور اس نے اپنے گاؤں آسام کے سونیت پور ضلع میں جا کر کریانہ کی دکان کھول لی۔

فلم کے سین میں منوج رائے کو ایک پل پر بھیک مانگتے دکھایا گیا، جہاں فلم کے ہیرو ‘پی کے’ یعنی عامر خان آ کر اس کے کشکول سے پیسے چراتے ہیں۔ اس کردار کے بعد منوج نے بھیک مانگنے کا پیشہ چھوڑ دیا اور اب وہ اپنے گاؤں میں دکان چلاتے ہیں۔

منوج نے بتایا ہے کہ ان کا بچپن غربت میں گزرا، وہ یومیہ مزدور کے بیٹے ہیں، ماں کو بچپن میں کھو دیا اور باپ بیمار تھا۔ انہوں نے پانچویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا اور دہلی میں بھیک مانگنے کا انتخاب کیا۔

فلم کے لیے منتخب ہونے کے بعد منوج کو دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا، جس کا تجربہ ان کے لیے حیران کن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں قیام کے دوران انہوں نے خوب انجوائے کیا اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ آسامی اور بنگالی فلموں میں بھی کام کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں