ہومانٹرنیشنلامریکی عدالت نے ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی مسترد کردی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی مسترد کردی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وفاقی جج لیو سوروکین نے صدر ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ کیلی فورنیا سمیت 20 امریکی ریاستوں نے ستمبر میں اس اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر یہ اقدام کر کے اختیارات سے تجاوز کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ فیس دراصل ٹیکس ہے اور انتظامیہ کو ایسا اختیار نہیں ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے فیصلے کو ایکٹیوازم قرار دیا ہے۔ ایچ ون بی ویزا پروگرام 1990 میں شروع ہوا اور اس کے تحت غیر ملکی ماہرین کو عارضی ملازمت دی جاتی ہے، جس کی مدت 6 سال تک ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں