ہومUncategorizedامریکا نے فیفا ریفری کو ملک میں داخل ہونے سے روکا

امریکا نے فیفا ریفری کو ملک میں داخل ہونے سے روکا

میامی (لارڈ میڈیا): فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈکپ کے لیے نامزد صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ حکام نے انہیں میامی ائیرپورٹ پر روک کر ترکیہ واپس بھیج دیا۔

عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا اور صومالی سفارتخانے نے انہیں سفارتی پاسپورٹ بھی فراہم کیا تھا۔

فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا جس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں