ہومUncategorizedواٹس ایپ کا ویو ونس فیچر ٹیکسٹ میسجز تک وسیع

واٹس ایپ کا ویو ونس فیچر ٹیکسٹ میسجز تک وسیع

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): واٹس ایپ نے اپنے ‘ویو ونس’ فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اب تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ میسجز کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسجز ایک بار پڑھے جانے کے بعد خودبخود غائب ہو جائیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات شیئر کرنے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ صارفین کی جانب سے ٹیکسٹ میسجز کے لیے ویو ونس آپشن کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق، اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کی جانچ جاری ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص پیغام کو ویو ونس کے طور پر بھیج سکیں گے جو کھلنے کے بعد فوراً غائب ہوجائے گا۔

یہ فیچر صارفین کو میسج ٹائپ کرنے کے بعد سینڈ بٹن دبا کر رکھنے سے مینیو میں دستیاب ہوگا۔ اس مینیو میں ‘سینڈ ایز ویو ونس’ کا آپشن ہوگا۔ پیغام بھیجنے کے بعد، دوسرا فرد جب اسے ایک بار پڑھے گا تو وہ خودبخود غائب ہوجائے گا اور اسے کاپی، فارورڈ یا سیو کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہے اور امکان ہے کہ اس پر مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں