لاہور (لارڈ میڈیا): پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو کھلاڑیوں کی انجری کا سبب بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سینئر کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد کیمپ کے دوران انجرڈ ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں نے پہلے ہی آسٹرو ٹرف کی سست رفتاری اور مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔ کپتان عماد بٹ اور سفیان خان نے ٹرف کو سلو قرار دیا تھا۔ انجریز کے بعد کھلاڑیوں کے علاج معالجے کا ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔
آسٹرو ٹرف کی خرابی، دو قومی ہاکی کھلاڑی انجرڈ