ہومUncategorizedپی ٹی آئی پر دباؤ نہ رکا تو نظام سے باہر نکلنے...

پی ٹی آئی پر دباؤ نہ رکا تو نظام سے باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے، گوہر

اسکردو (لارڈ میڈیا): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ ان کی جماعت کو اتنا نہ دبایا جائے کہ وہ نظام سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائے۔ گلگت بلتستان میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنا پڑ سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے، جبکہ لیڈرز اور ممبران قومی اسمبلی کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا آئین اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ جو افراد اپنے حلقوں میں ناکام رہے، وہ گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، لیکن یہاں کے باشعور لوگ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحاد کی پیشکش کی تھی، تاہم پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ان کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں