ہومUncategorizedاداکارہ صاحبہ کی بہو کے بارے میں خواہشات

اداکارہ صاحبہ کی بہو کے بارے میں خواہشات

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا اپنی بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کے دوران صاحبہ نے اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کی شادی اور بہو سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔ صاحبہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی بہو ان کے بیٹے سے بے حد محبت کرے اور رحم دل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بہو ان کے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ان کی غیر موجودگی میں بھی اس کا خیال رکھے گی۔

صاحبہ نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ان کا بیٹا اپنی بیوی کو زیادہ اہمیت دے سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریمبو سخت سسر ثابت ہوں گے؟ تو صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں بلکہ بہو سے دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے اور شاید صحت مند غذا کے استعمال اور گھر کی دیکھ بھال کے مشورے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ احسن کے موبائل فون میں کئی لڑکیوں کے نام محفوظ ہیں تاہم اس وقت دونوں بیٹے اپنی تعلیم اور کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں اور شادی ان کی ترجیح نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں