ہومUncategorizedپاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو 4.5 کروڑ روپے دے دیے

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو 4.5 کروڑ روپے دے دیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے، جن میں 7 لاکھ روپے پرو لیگ کی مد میں شامل ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر 15 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ایونٹ میں جانے سے قبل رقم ایڈوانس میں دی گئی ہے۔ پرو لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کے طور پر 110 ڈالرز فی دن دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین سے پرو لیگ کے چار میچ کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرو لیگ کے مزید چار میچ کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے بعد نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک FIH ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں