ہومUncategorizedوزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست

وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں بجٹ 2026-2027 کی حتمی منظوری بانی کے وژن کے مطابق کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ عدالت پہنچ کر درخواست دائر کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا اور ان سے مشاورت ضروری ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور صنعت کار بیرون ملک سرمایہ منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی اور دیگر مالی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز میں 12 ارب روپے کی کٹوتی کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس پر 30 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں