نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کا آغاز 12 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیمیں شامل ہیں، جو 12 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، اور ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی۔ اس بار پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 32 ہوگا۔
اوپٹا سپر کمپیوٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ اسپین جیت سکتا ہے، جس کے امکانات 16.1 فیصد ہیں۔ فرانس، انگلینڈ اور ارجنٹینا بھی ممکنہ طور پر فاتح قرار دیے گئے ہیں۔
سپر کمپیوٹر نے 10 ہزار سیمولیشنز کی بنیاد پر نتائج تیار کیے ہیں۔ اسپین کا کوارٹر فائنل نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے، جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان 39 فیصد ہے۔


