ہومUncategorizedنئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگنے کا امکان

نئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگنے کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا امکان ہے، جس کے تحت کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپٹو ٹریڈنگ پر 10 سے 30 فیصد تک کیپیٹل گین ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت کے بعد زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف نے تمام ڈیجیٹل کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ کرپٹو لین دین میں کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ 2001ء کے سیکشن 37 میں کرپٹو ٹرانزیکشنز سے متعلق کیپیٹل گین کی شق شامل کرنے کا امکان ہے، جس کے تحت کرپٹو لین دین سے کیپیٹل گین وصول کیا جا سکے گا۔

پاکستان میں تقریباً 90 لاکھ افراد کرپٹو کرنسی استعمال کرتے ہیں اور حکومت کو کرپٹو ٹرانزیکشنز سے اربوں روپے اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو کرپٹو صارفین کے لیے ٹیکس اقدامات تجویز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ کرپٹو صارفین کی تعداد، ٹرانزیکشنز اور ٹیکس میکنزم کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے اور ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی روپے کو ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کر کے ورچوئل اثاثوں کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں