ہومبسنتتنازعاتسپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں نازیہ مختار کی ضمانت منظور...

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں نازیہ مختار کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں لاہور کی رہائشی نازیہ مختار کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت ملزمہ کے وکیل احسن بھون نے عدالت میں اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی، جس پر عدالت نے فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دیا۔

تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی۔ وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف کا اہلکار جھوٹا کیس بنانے کے لیے منشیات رکھتا ہے، اور فوٹیج میں اہلکار کی موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف کے اہلکاروں کے رویے پر تنقید کی۔ وکیل اے این ایف نے کہا کہ فوٹیج کسی اور گھر کی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے دس اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

وکیل احسن بھون نے گاڑی کی ریکوری کے ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف کے بیانات پر سخت تنقید کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اے این ایف کے ہاتھوں ملزمان کی ہلاکتوں کے واقعات افسوسناک ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اہلکار نے انکار کیا تو جسٹس نے کہا کہ اس لیے آپ میں احساس نہیں ہے، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں