ہومUncategorizedنیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی وائس...

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی وائس چانسلرز سے ملاقات

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ ورکشاپ 2026 کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

خصوصی نشست میں شامل شرکاء نے پاک فوج کے دفاعی کردار پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کے لیے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔

شرکاء نے طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے رہنمائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے آگہی دی گئی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں