ہومبسنتتنازعاتلاہور میں نوجوان لڑکی کے قتل کیس میں شوہر ہی قاتل...

لاہور میں نوجوان لڑکی کے قتل کیس میں شوہر ہی قاتل نکلا

لاہور (لارڈ میڈیا) : کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی مہروش بی بی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے، جب معلوم ہوا کہ اس کا سفاک شوہر ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس قتل کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی کو تکیہ سے دم گھونٹ کر قتل کیا۔

ملزم نے قتل کے بعد لاش کو موٹرسائیکل پر رکھ کر روہی نالہ میں پھینک دیا اور بعد ازاں اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کا استعمال کیا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں