ہومتازہ ترینچینی مصورہ کائی گاؤ بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات پر ہانس...

چینی مصورہ کائی گاؤ بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات پر ہانس کرسچین اینڈرسن ایوارڈ کی حقدار قرار

چینی مصورہ کائی گاؤ نے سال 2026 کا ہانس کرسچین اینڈرسن (ایچ سی اے) ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعلان پیر کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ بولونیا چلڈرنز بک فیئر کے دوران کیا گیا۔

ہانس کرسچین اینڈرسن ایوارڈ کی جیوری کی صدر شیرین کریڈیئہ نے اس نتیجے کا اعلان میلے کے دوران انٹرنیشنل بورڈ آن بکس فار ینگ پیپل (آئی بی بی اے) کی سالانہ پریس کانفرنس میں کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): شیرین کریڈیئہ، صدر، ایچ سی اےجیوری

"کائی گاؤ کے کام میں فن کا اعلیٰ معیار جھلکتا ہے۔دنیا کو دیکھنے کا ان کا انداز نہایت خوبصورت ہے۔ چین میں بچوں کا ادب چینی ثقافت اور روایات کے ساتھ ساتھ اُن اخلاقی اقدار اور خوبیوں کی عکاسی کرتا ہے جو مثبت اور قابلِ احترام ہیں۔ میرے خیال میں دنیا کو چاہئے کہ وہ چین کو سمجھے۔ بچوں کا ادب دنیا کو سمجھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔”

کائی ہانس کرسچین اینڈرسن ایوارڈ جیتنے والی پہلی چینی مصورہ ہیں۔ یہ اعزاز بچوں کے ادب کے مصنفین اور مصوروں کے لئےسب سے بڑا عالمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل سال 2016 میں چینی مصنف کاؤ وین شوان وہ پہلے چینی مصنف تھے جو مصنفین کے زمرے میں اس ایوارڈ کے مستحق ٹھہرے۔

سال 1946 میں چین کے شہر چھانگ شا میں پیدا ہونے والی کائی گاؤ سال 1970 کی دہائی سے اشاعتی شعبے اور بچوں کی کتابوں کی تخلیق سے وابستہ ہیں۔ وہ چین میں بچوں کی مصوری کے فروغ کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ "دی لینڈ آف پیچ بلاسم” اور "باؤئر” سمیت ان کی تصانیف کو ملکی و عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

یہ ایوارڈ سال 1956 میں بچوں کی کتابوں کے فروغ کے لئے کام کرنے والی ایک نمایاں عالمی تنظیم انٹرنیشنل بورڈ آن بکس فار ینگ پیپل (آئی بی بی اے) نے شروع کیا تھا۔ یہ اعزاز ہر دو سال بعد کسی ایسے زندہ مصنف اور مصور کو دیا جاتا ہے جس نے بچوں کے ادب میں نمایاں اور دیرپا خدمات انجام دی ہوں۔

بولونیا، اٹلی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں