پاکستان میں ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کر عام آبادی میں پھیلنے لگا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 70ہزار ہوگئی ہے جبکہ 79فیصد افراد ایچ آئی وی سے ابھی تک لاعلم ہیں۔
ماہرین صحت نے کہاہے کہ بلڈ بینک کی نگرانی اور خون کی مکمل سکریننگ یقینی بنائی جائے، غیر محفوظ انجکشن کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔


