چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر چین اور امریکہ کے نوجوانوں کے درمیان فٹبال تبادلے کی سرگرمی منعقد ہوئی۔
کیلیفورنیا کے شہر پیکو ریویرا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے ارمچی اور تاچنگ پریفیکچر کی نوجوان ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچوں کے ایک سلسلے میں حصہ لیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اسرائیل ایچویریا، پیکو ریویرا شہر کا فٹبالر، کیلیفورنیا، امریکہ
’’اگرچہ ہم ایک جیسی زبان نہیں بولتے لیکن جیسا کہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ ہم میدان میں ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ ہم نے مل کر مقابلہ کیا اور ایک دوسرے کی بہت مدد کی۔ کھیل کے میدان میں ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ان میں سے کچھ کھلاڑی یقیناً بہت آگے جائیں گے۔ میرے خیال میں یہ ہمارے لئے ایک بہت اچھا تجربہ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): الفیرت اشات، ارمچی سے تعلق رکھنے والا فٹبالر، سنکیانگ، چین
’’ہم آج امریکہ سے آنے والی ٹیم کے خلاف میچ کھیل کر بہت خوش ہیں۔ ہم نے میدان میں اُن سے بہت کچھ سیکھا مثلاً ان کا مقابلے کا جذبہ، پھرتی، گیند پر بہترین گرفت اور مضبوط ٹیم ورک۔ ہمارے لئے یہ وہ پہلو ہیں جن سے آج سیکھنا بہت مفید رہا۔‘‘
اس تبادلے کی تجویز پہلی بار گزشتہ برس سنکیانگ میں منعقد ہونے والے چین امریکہ فلائنگ ٹائیگرز دوستی و تعاون فورم میں پیش کی گئی تھی۔
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


