ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلارشد ندیم کا ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ

ارشد ندیم کا ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، حالانکہ ان کا نام انٹری لسٹ میں شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کریں گے۔ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے افریقا روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہوگی۔ ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں بھی شرکت کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں