لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر جاپان ہاکی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔ جاپان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل سلمان اکبر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
وہ ایک ہفتے تک جاپانی گول کیپرز کو تربیت دیں گے۔ جاپان ہاکی ٹیم فی الحال ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے نیدرلینڈز میں موجود ہے۔


