آسٹریلیا (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا کی عدالت نے باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں بھارت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قانونی اخراجات بھارت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔
آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی حق حاصل ہے۔
وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان کی قانونی کامیابی پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ادارے اپیڈا نے باسمتی کو سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی۔


