ہومUncategorizedایران دشمن کی سرزمین تک حملوں کی صلاحیت پیدا کرے گا، پاسداران...

ایران دشمن کی سرزمین تک حملوں کی صلاحیت پیدا کرے گا، پاسداران انقلاب

تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی سرزمین تک حملوں کی صلاحیت پیدا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان تیار کیا جا رہا ہے اور بیلسٹک میزائل بھی تیزی سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

جنرل محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ اگر جنگ کئی سال تک جاری رہی تو بھی بیلسٹک میزائل دشمن پر برستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایمان کی طاقت ہماری اصل کامیابی ہے۔

ایرانی مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فوجی بجٹ ایران سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی وہ شکست سے دوچار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کی سرزمین میں حملوں کے قابل ہونا چاہیے اور فوج کو دشمن کی سرزمین پر حملے کے لیے جنگی صلاحیت بڑھانی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں