ہومUncategorizedنوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے: زرداری

نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے: زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت کو نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات قرار دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے نوجوان خواتین کی صلاحیتوں اور قیادت کو ملکی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو دیانت داری، ہمدردی اور برداشت کی اقدار اپنانے کی تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار کے لیے بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے اور ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ممکن ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں